8 اکتوبر 2014 - 07:28
امریکی نائب صدر کی معافیوں کا سلسلہ جاری

امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ترک صدر طیب اردگان سے معذرت کے بعد سعودی عرب سے بھی معذرت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ترک صدر طیب اردگان سے معذرت کے بعد سعودی عرب سے بھی معذرت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ یاد رہے جو بائیڈن نے سعودی عرب ، عرب امارات اور قطر پر الزام لگایا تھا کہ وہ داعش کی مدد سے شام کی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔امریکی نائب صدر کی کوشش ہے کہ وہ سعودی حکام کو فون کر کے یہ باور کرائے کہ ان کے بیان کا یہ مقصد نہیں تھا کہ سعودی عرب نے شام میں القاعدہ اور دوسرے انتہا پسندوں کی مدد کی ۔یاد رہے اس سے پہلے وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نائب صدر بائیڈن نے ترک صدر کو فون کیا ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ صدر اردگان ان کے اچھے دوست ہیں اور ان کی بات کا مطلب یہ نہ لیا جائے کہ انہوں نے ترک حکومت پر الزام عائد کیا ہے.

.......

/169